ایف آئی اے نے ایران جانیوالے مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لئے

Published On 19 November,2025 07:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایران جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد کر لئے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے پر ایران جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ریاض حسین نامی ملزم بین الاقوامی پرواز سے ایران جا رہا تھا، ملزم کے قبضے سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے۔

ملزم کے قبضے سے ایرانی ویزا ایپلی کیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے، ملزم کا تعلق سانگھڑ سے ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بھاری رقوم کے عوض شہریوں کو ایران بھجواتا تھا، ملزم شہریوں کو ایران بھجوانے کے نام پر فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کرتا ہے۔

گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا، مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔