ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) تحصیل تیارزہ کے گاؤں شین غونڈائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ملک رابوت خان فقیر اور عبداللہ جان تعلق خیسورہ سے ہوئی ہے، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔
پولیس اہلکاروں نے لاشوں کو وانا ہسپتال منتقل کر دیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔



