رحیم یارخان: (دنیا نیوز) تھانہ منٹھار پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد بدنام زمانہ بین الصوبائی ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ منٹھار کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے ناکہ توڑ کر فرار ہو گئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو فوری گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت بدنام زمانہ بین الصوبائی ڈکیت عامر شیخ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ڈکیتی اور چوری جیسے متعدد سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ مجرم نکلا۔



