کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں مزید 3 ملزم گرفتار

Published On 19 November,2025 12:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں مزید تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزموں کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا، ملزمان کا پورا گینگ گرفتار کرلیا، گرفتاری کے دوران ایک ملزم نے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی جس کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے حالیہ دنوں میں اورنگی ٹاؤن میں 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔