بورے والا: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، کانسٹیبل زخمی

Published On 18 November,2025 01:36 am

بورے والا: (دنیا نیوز) سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی اہلکار ڈاکوؤں کا تعاقب کررہے تھے، ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، سی سی ڈی کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کانسٹیبل عنصر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو قمرالزمان سکنہ چیچہ وطنی کا رہائشی تھا اور درجنوں سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا، مارے گئے ڈاکو کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔