شہر قائد میں گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

Published On 17 November,2025 03:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے، برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوئی۔

بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی، گولی چلانے والے شخص کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔