ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوزز) تھانہ رجانہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ہو گئی۔
علی وارث نے کلہاڑی کے وار سے ممتاز بی بی کو قتل کیا، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر کے لاش رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دی گئی۔
ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او رجانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔



