لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواجہ سراء قتل

Published On 10 November,2025 08:55 am

لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 خواجہ سراء کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ رات گئے پیش آیا جب ملزمان نے کمرے میں داخل ہو کر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ذاکر اور شہاب عرف ڈالر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دونوں خواجہ سراء سرائے نورنگ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔