قصور: پولیس نے خطرناک جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Published On 17 November,2025 06:25 am

قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشی، موٹر سائیکل چوری اور رابری جیسے جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے، 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے ساڑھے 4 کلوگرام چرس، آدھا کلوگرام افیون اور 20 لیٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی، گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت بدنام زمانہ سرفراز عرف لاجی مسیح، اشفاق، افضل، اقبال اور عارف کے ناموں سے ہوئی۔

ایک اور جگہ سرچ آپریشن کے دوران 3 موٹر سائیکل چور ملزمان شہزاد، عابد اور الیاس کو گرفتار کر لیا گیا، موٹر سائیکل چور گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے، رابری کے سنگین جرائم میں ملوث 2 خطرناک مجرم اشتہاری سرفراز اور احسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔