لورالائی: بدبخت سوتیلے بیٹے نے ماں سمیت دو افراد کوقتل کردیا

Published On 15 November,2025 09:15 pm

لورالائی:( دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بدبخت سوتیلے بیٹے نے ماں سمیت دو افراد کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا گیا ہے، مقتولہ کی شناخت زوجہ محمد اسماعیل اور نوجوان کی محیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی اور خاتون کی لاش امانتاً دفن کر دی گئی۔

ابتدائی تفتیش  میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم دلبر خان مقتولہ کاسوتیلا بیٹا ہے جس نے رنجش کے باعث دونوں کو سر پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا۔