کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

Published On 14 November,2025 06:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ابراہم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر لی، مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ادھر قائد آباد پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں ٖراست میں لیکر اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی، ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کے فرارہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے جن کو جلد پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔