پاکپتن: سی سی ڈی کی کارروائی، 117 مقدمات میں نامزد ڈاکو ہلاک

Published On 14 November,2025 06:00 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 117 مقدمات میں نامزد خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں نے 3 مشکوک افراد کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، گاؤں 32 ایس پی کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس کے بعد دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت خورشید احمد عرف خیدی کے نام سے ہوئی۔

ڈی او سی سی ڈی ملک طارق جاوید نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو خورشید احمد 117 سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا، ملزم دوران ڈکیتی زیادتی، اقدام قتل اور فائرنگ جیسے مقدمات میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے دیگر دو ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔