کوہاٹ: (دنیا نیوز) پولیس تھانہ ریاض شہید کی حدود پنڈی روڈ پر مقابلے میں تین ملزم ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ ایس ایچ او ایم آر ایس ریاض حسین معمول کے گشت پرتھے، ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزموں کی شناخت اور نیٹ ورک کے بارے میں تحقیقات کی جاری ہیں، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے بھی کارروائی شروع کردی گئی۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔



