کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں 20 لاکھ قرض واپس لینے جانے والے شہری کو قتل کر دیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس کو گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، مقتول کو 20 لاکھ روپے قرض واپس دینے کے لئے بلایا گیا تھا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ عامر قریشی کے نام سے ہوئی ہے جسے تشدد اور ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا، کہ ابتدائی طور پر واقعہ فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا تھا تاہم مقتول کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں ملا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے السید سینٹر کا رہائشی تھا اور جس گھر سے مقتول کی لاش ملی ہے اس شخص سے مقتول کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو 20 لاکھ روپے کی رقم دینے کے بہانے بلایا گیا تھا جسے تشدد اور ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا اور اس کی لاش ملزم نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ گھگھر پھاٹک کے قریب پھیکنے کی منصوبہ بند کی ہوئی تھی۔
ملزم نے مقتول کی کار کو بھی چھپا کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا جبکہ پولیس شام سے مقتول کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے تھی، پولیس نے ملزم کے گھر کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیجز چیک کی تو پولیس کو شک ہوا اور جب گھر کی تلاشی لی تو مقتول عامر کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔
پولیس نے گھر میں موجود خاتون اور ایک بچے سمیت 5 افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



