پولیس ٹارچر سیل سے تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا نوجوان بازیاب، ایس آئی اور کانسٹیبل گرفتار

Published On 12 November,2025 09:01 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پولیس ٹارچر سیل سے 5 لاکھ تاوان کے لیے اغوا ہونے والا نوجوان افضل بازیاب ہو گیا۔

سی سی ڈی نے ایس آئی ندیم اور برطرف کانسٹیبل عامر کو گرفتار کر لیا، تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے نوجوان اغوا برائے تاوان کا مقدمہ زیر دفعہ 365 اے درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس آئی ندیم نے کوٹ ندیم سے نوجوان افضل کو گھر سے اٹھایا، 5 ملزمان نے موبائل اور زیورات بھی لوٹے، ملزمان نے نوجوان کی رہائی کے عوض 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

ملزموں نے ایک لاکھ روپے لینے کے بعد مزید رقم کا تقاضا کیا، سی سی ڈی نے والد کی اطلاع پر کارروائی کی، ملزم پولیس ملازم نکلا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی ندیم اور کانسٹیبل عامر دیگر ساتھیوں کے ساتھ نوجوان کو اغوا کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کو تاوان کی رقم لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ بھکھی اور ہاؤسنگ کالونی پولیس نے والد کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کیا۔