صوابی (دنیا نیوز) صوابی میں مانیری کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ نادر خان، ان کی اہلیہ اور دو سالہ بیٹا شامل ہیں جبکہ پانچ سالہ بچی زخمی ہوئی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اہل خانہ کے ہمراہ سسرال سے واپس جا رہا تھا۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے صوابی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔



