کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی زمان ٹاون میں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق اور 2 کے زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں نور نبی اور الیاس شامل ہیں، مقتولین کا سیاسی جماعت سے تعلق بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول نور نبی کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، علاقے میں بجلی جاتے ہی ملزم موقع پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،، ملزمان واردات کے فوری بعد فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کرلئے گئے ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جلد ان کو قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔



