بہاولنگر: شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

Published On 11 November,2025 07:18 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) شہر فرید کے قریب معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے سے خاتون کا چہرہ اور گردن متاثر ہوئی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، طبی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان شفٹ کیا جائے گا، متاثرہ 30 سالہ خاتون کی سمیرا بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او نے تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا بھی حکام دے دیا۔