مریدکے: پستول سے کھیلتے 12 سالہ بچہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

Published On 11 November,2025 05:23 am

مریدکے: (دنیا نیوز) پستول سے کھیلتے 12 سالہ بچہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس حکام کا کہنا کہ واقعہ نواحی گاؤں رتہ گجراں میں پیش آیا، عبدالہادی دوسری جماعت کا طالبِ علم تھا، ابتدائی تفتیش میں پستول والد کا تھا، کھیل ہی کھیل میں حادثہ پیش آگیا، گولی لگنے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے پہلے لاش کو ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔