لوئر دیر: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق اطلاع پر بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور ایک گاڑی جزوی طور پر متاثرہوئی۔
دوسری جانب حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
علاوہ ازیں پولیس کا واقعہ کے بعد یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، واقعے کا مقدمہ معیار تھانے میں درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔



