خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے تھانہ کچاکھوہ کے علاقے 33 دس آر میں سسر نے بہو پر تیزاب پھینک دیا۔
سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینکا، سارہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، سارہ بی بی کی گردن اور بازو تیزاب سے شدید متاثر ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، لڑکی کے بیان کے بعد سی سی ڈی نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، جلد مکمل حقائق تک پہنچ جائیں گے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کی جائے گی، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کیخلاف جلد چالان بھی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا اور اس کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔



