7 سالہ آمنہ بی بی زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

Published On 12 November,2025 08:45 pm

میرپور خاص: (دنیا نیوز) 7 سالہ آمنہ بی بی زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی میرپور خاص کے مطابق ملزم زاہد خاصخیلی نے 4 نومبر کو 7 سالہ آمنہ کو اسکول سے گھر جاتے اغوا کیا، دو روز تک بچی کو قید رکھ کر زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

ملزم نے لاش قریبی نہر میں پھینک دی تھی، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی و گلا گھونٹنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

ایس ایس پی میرپور خاص کے مطابق ملزم آمنہ کو سکول آتے جاتے ٹافیاں اور بسکٹ دے کر جھانسہ دیتا رہا، گرفتار ملزم جھلوری کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے نائی ہے۔