پشاور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اشارے پر نہ روکنے والے دو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیلئے موجود سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ٹیمز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دہشتگردوں کی شناخت نعمان عرف مراد عرف غزنوی اور سہیل کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد کانسٹیبل امجد، کانسٹیبل اقرار سید کی شہادت سمیت چوکی بھڑوچ پر دستی بم حملے میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کے حماسی گروپ سے ہے، قبضے سے موٹرسائیکل،3موبائل سیٹ، اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔



