نوشہرہ: گھریلو جھگڑے پر ظالم باپ نے تین سالہ بچے کو قتل کردیا

Published On 13 November,2025 09:03 pm

نوشہرہ : (دنیا نیوز) ظالم باپ نے اپنے تین سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ نوشہرہ میں تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ظالم باپ نے فائرنگ کرکے 3 سال کے بچے کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، پولیس نے ملزم والد کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا جبکہ مقتول بچے سید ابراہیم شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا۔