حیدرآباد: (دنیا نیوز) مارکیٹ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
مدینہ مسجد موچی پاڑہ کیشو لال شوز کے سامنے دو مسلح ڈاکوؤں نے لاہور کے جوتوں کے تاجر خواجہ عبداللہ یاسر سے 20 لاکھ کیش اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے تھے.
20لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، مارکیٹ پولیس کا لغاری پاڑہ میں موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دوطرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ڈاکو کی شناخت نصیب اللہ ولد بخت شیریں کے نام سے ہوئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو علاج کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، ڈاکو ہولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، مزید تحقیقات جاری ہے۔



