پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ چکبیدی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت و نقب زن گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ سے چوری شدہ 43 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار 4 رکنی گینگ چوری و نقب زنی کہ متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار گینگ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔



