دیپال پور: (دنیا نیوز) ملزمان اور پولیس کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈاکو کی شناخت ظفر اقبال عرف بالی کے نام سے ہوئی ہے، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ڈکیتی اور راہزنی جیسے 24 سنگین جرائم میں ملوث تھا، ڈاکو ظفر اقبال لاہور اور اوکاڑہ سمیت دیگر مختلف تھانوں میں ریکارڈ ہولڈر ہے، گرفتار ڈاکو سے ایک عدد چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
3 مسلح ڈاکوؤں نے شہری محمد یوسف سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی تھی، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بصیرپور عدنان رفیق اور ان کی ٹیم نے فوری رسپانڈ کیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی اپنے دفاع کے تحت جوابی فائرنگ کی جس ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔



