ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر تاجر قتل کر دیا

Published On 17 November,2025 10:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر تاجر کو قتل کر دیا۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا واقعہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر پیش آیا، 3 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کے دوران تاجر کو گولی ماری اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی جواد طارق موقع پر موجود پہنچ گئے، واردات کے شواہد اکٹھے کر لئے گئے، پولیس نے مقتول کی لاش پمز ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔