چشتیاں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزم گرفتار

Published On 18 November,2025 02:52 am

چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، پکڑے گئے ملزموں سے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار 2 ملزم قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے، مقدمات کے متعلق بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

ڈی پی او کامران اصغر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔