شہر قائد میں عمارت سے نوبیاہتا لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

Published On 18 November,2025 04:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں عمارت سے نوبیاہتا لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

سترہ سالہ زینب کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تعلق سیالکوٹ سے تھا، پولیس کے مطابق زینب کچھ روز پہلے شوہر کی خالہ کے گھر آئی تھی، لاش چار منزلہ عمارت کی چھت سے ملی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شوہر گھر پر موجود نہیں تھا، پولیس نے متوفیہ کے شوہر کی خالہ اور کزن کا بیان ریکارڈ کر لیا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کا شوہر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ہے، لاش چھت کے فرش پر موجود تھی اور دوپٹہ کا پھندا لگا ہوا تھا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔