بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مروٹ کے قریب گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے زہر دیکر بہو مار دی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی ایک بچے کی ماں تھی، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، 25 سالہ مقتولہ کی سعدیہ پروین کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں ہوگئے، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپنے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔



