شہر قائد میں بچوں میں لڑائی میں بڑے کود پڑے، چھریوں کے وار سے نوجوان قتل

Published On 19 November,2025 03:08 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں بچوں میں لڑائی میں بڑے کود پڑے جس کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سلاطین ہوٹل کے قریب پیش آیا، تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بچوں میں ہونے والی لڑائی میں بڑوں کے کودنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول پیش امام کا بیٹا جبکہ پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پرویز اعوان کا بھتیجا تھا۔