شجاع آباد میں گھر سے 18 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

Published On 19 November,2025 01:34 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کی ہاؤسنگ کالونی میں گھر سے 18 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت 18سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے، واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔