کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 390 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں مانسہرہ، کراچی، لاہور، پشاور اور پشین میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 387 کلو 124 گرام ہیروئن، 3 کلو آئس اور 400 گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف آگاہی پھیلانے میں تعاون کریں تاکہ اس خطرناک کاروبار کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔



