سی ٹی ڈی بنوں، لکی مروت پولیس کی کارروائی: 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Published On 20 November,2025 01:10 am

پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کی سرائے نورنگ میں کارروائی کے نتیجے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد سہیل عرف احمد اور عظمت اللہ عرف حافظ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے دیگر سنگین مقدمات میں نامزد تھے۔

ہلاک دہشت گرد عظمت اللہ ڈی ایس پی گل محمد خان، کانسٹیبل نسیم گل اور لیفٹیننٹ عارف اللہ سمیت سیکورٹی فورسز کی 8 شہادتوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد محمد سہیل نے کانسٹیبل منصور خان اور ایل ایچ سی ہاشم خان کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک نائن ایم ایم پستول، ایک موبائل فون اور کالعدم تنظیم کے 2 کارڈز برآمد ہوئے ہیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خصوصی شاباش دی ہے۔