جڑانوالہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 20 November,2025 03:30 am

جڑانوالہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 356 گ ب پتلیانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس سے مقابلے میں خطرناک ڈاکو ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگیا جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکو کی پہچان شفقت عرف شفی اٹھوال کے نام سے ہوئی، جس نے چند روز قبل سی سی ڈی کانسٹیبل خرم کو فائر مار کر زخمی کیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سی او ہیڈکوارٹر، سرکل انچارجز جڑانوالہ، مدینہ لائل پور سرکلز ریڈ پر جارہے تھے، تھڑہ مار کر بیٹھے ہوئے ملزموں نے سی سی ڈی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑنے کیلئے مزید کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔