کراچی: (دنیا نیوز) زراق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، پولیس نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد نواز اور محمود کے ناموں سے جبکہ بلا ضرب ملزمان کی شناخت نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 9 موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، 50 ہزار روپے کیش اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔



