کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فورسز نے بھتہ خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حساس ادارے کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے جن میں بھتہ خوری کے 2 مختلف واقعات میں ملوث 4 ملزمان کو دھر لیا گیا، گرفتار 3 ملزمان نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع کار شو روم پر فائرنگ اور بھتہ طلبی میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار چوتھا ملزم منگھو پیر میں واقع ماربل فیکٹری سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ہے، ملزمان نے کار شو روم سے 50 لاکھ جبکہ ماربل فیکٹری سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔



