کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز پریونٹیو کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربڑی کارروائی، 11 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گولڈ اور امریکی ڈالرز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
کسٹمز حکام کی جانب سے ریاض جانے والی 2 خواتین سے 3 کلو 54 گرام سونا اور 11 ہزار 619 امریکی ڈالرز برآمد کر لئے گئے۔
ایک خاتون سے دوران چیکنگ 2 کلو گرام سونے کے زیورات اور 6 ہزار 143 ڈالرز برآمد کئے گئے، دوسری خاتون سے 1 کلو 54 گرام وزن کے زیورات اور 5 ہزار 476 امریکی ڈالرز برآمد کئے گئے۔
حکام کی جانب سے برآمد گولڈ اور کرنسی ضبط کر کے درج مقدمے میں دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



