کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 329.22 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، حیدرآباد، پشاور، بھکر اور لورالائی میں کی گئیں جن میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے دوران 284 کلو 226 گرام ہیروئن، 36 کلو چرس، 9 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اے این ایف کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اے این ایف ملک بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔



