کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصولی سے روکنے کا حکم

Published On 19 November,2025 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصولی سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں سے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کررہا ہے، کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیئے ہیں۔

درخواست گزار وکیل عثمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کررہے ہیں۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی روکنے کا حکم دیا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دے دیا۔