کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم الزام تراشی اور نفرت کی سیاست بند کرے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، نئے صوبے کی بات مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے ہے، بہتر ہے ایم کیو ایم کی بات ایک کان سے سنوں اور دوسرے کان سے نکال دوں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی ایم کیو ایم بطور پارٹی ختم ہو جائے، ستائیس ویں آئینی ترمیم سے نظام عدل میں بہتری آئے گی، ایم کیو ایم کا کوئی مطالبہ پورا نہیں ہوا تو یہ ووٹ دینے والوں میں شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر موجود تھا، ماضی میں صوبوں کی برابری نہیں تھی، اس کا سب سے زیادہ نشانہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت بنی۔



