بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب اور جیالوں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 17 November,2025 10:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، اِس موقع پر پی پی پی پنجاب کے سابق صدر امتیاز صفدر وڑائچ اور پی پی پی سرگودھا ڈویژن کے صدر تسنیم قریشی بھی ہمراہ تھے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نےاسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سماجی، انتظامی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خالد لونڈ نے میرپورماتھیلو کی یونین کمیٹی کے چیئرمین شہباز لونڈ کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں گھوٹکی میں عوامی مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔