اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے دونوں مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں کو عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ کی پر تکلف تقریب میں سری لنکن اور زمبابوے ٹیموں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھانے کی اس دعوت میں مختلف اقسام کے کھانوں سے کھلاڑی لطف اندوز ہوئے اور شہر کے موسم کا بھی مزہ لیتے رہے جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی بھرپور تعریف کی۔



