اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی۔
مرکزی صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور نے بھی ملاقات میں شرکت کی، ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے بھی ملاقات کی۔
.jpg)
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



