سندھ حکومت کے آن لائن ای سپورٹس مقابلوں کے فائنل کی تاریخ سامنے آگئی

Published On 18 November,2025 07:28 pm

کراچی :(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت آن لائن ای سپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 400 سے زائد ٹیموں کے درمیان 15 لاکھ روپے انعامی رقم کے مقابلوں کا فائنل 22 نومبر کو ہوگا۔

پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے۔