کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ کو اختیار نہیں وہ سیاسی باتیں کریں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کو مشورہ دیا کہ آئینی سربراہ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، گورنر آئین کا مطالعہ کریں، ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر، اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آرٹیکل 140 پر میدان میں آجائیں باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، ستائیسویں ترمیم کے معاملے پر ایم کیو ایم عوام کو لالی پاپ دے رہی ہے، ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ میرا سوال ن لیگ اور ایم کیو ایم تک پہنچا دیں کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں، ایم کیوایم کے دوست فیصلہ کریں پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جا رہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں، کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہوسکتی۔



