پاکستان سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان

Published On 19 November,2025 07:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد پھر بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1291 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 62 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 741 پوائنٹس پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔