کراچی: (دنیا نیوز) نئے سال کے آغاز پر مثبت رجحان کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخی بلندیوں کو چھو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 132 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان ہے جن میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کے شعبے اور او ایم سیز شامل ہیں، پی اویل، ایم سی بی، پی ایس او، پی پی ایل اور یوبی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 418 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔



