کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے دن بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
سال 2026 کے پہلے دن عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 24 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 322 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کی کمی سے 7 ہزار 635 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71 روپے کی کمی سے 6 ہزار 545 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔



